کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کے سٹیشن منیجر کی لاش برآمد

News Inside

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن تھائی ایئر ویز کے بند دفتر سے سٹیشن منیجر کی لاش برآمد ہونے کے واقعے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستان ایوی ایشن کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ 'لاش ہفتے کی رات تقریباً ساڑھے سات بجے ملی۔‘

ان کے مطابق: ’جب آج تھائی ایئر کے ریپریزنٹیٹو نے دفتر کھولا تو ملازم  کمرے میں صوفے پر پڑے ہوئے تھے، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو اطلاع دی گئی۔‘

ترجمان کے مطابق جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع تھائی ایئر کے بند دفتر سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت مرزا عرفان بیگ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق: ’واقعے کی ابتدائی انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے۔‘

ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور میڈیکل ٹیموں کو بھی فوری طور پر اطلاع دے دی گئی ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایئرپورٹ پر تعینات وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے ابتدائی معائنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم حتمی وجہ موت مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

جناح ٹرمینل پر تھائی ایئر ویز کے بند دفتر سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت مرزا عرفان بیگ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ قرار دی ہے۔
ہفتہ, دسمبر 13, 2025 - 23:30
Main image: 

<p>سات مئی 2025 کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر مسافر انتظار کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کے سٹیشن منیجر کی لاش برآمد


from Independent Urdu https://ift.tt/L8aGvRX

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;