تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی ہار، سری لنکا نے سیریز برابر کر دی

News Inside

سری لنکا نے اتوار کو دمبولا میں تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش سے منسوخ ہونے کے بعد آج بھی کچھ ایسی طرح کے آثار تھے۔

بارش کی باعث آج میچ تقریباً ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اسے 12 اوورز تک مختصر کر دیا گیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان آٹھ وکٹوں پر 147 بنا سکا۔

پاکستان نے ابتدائی دو اورروں میں اوپنرز پتھم نسانکا (0) اور کامل مشارا (20 رنز) کو آؤٹ کر دیا۔

تاہم بعد میں آنے والے بیٹرز نے جارحانہ انداز میں مقررہ 12 اوورز میں 160 رنز بنا ڈالے۔ کپتان داسن شناکا نے نو گیندوں پر 34 اور کسال مینڈس نے 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

پاکستان کے محمد وسیم سب سے کامیاب بولر تھے، جنھوں نے تین وکٹیں لیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم انہوں نے اپنے تین اوورز میں سب سے زیادہ 54 رنز بھی دیے۔

161 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ نو رنز پر اوپنر صاحب زادہ فرحان کی صورت میں گر گئی، جو دوسرے اوور میں ایشان منلگا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ون ڈاؤن پر کپتان سلمان آغا نے صرف 12 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر میچ کو اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔

تاہم بعد میں آنے والے بیٹر ان کی اننگز کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ صائم ایوب (6 رن) اور عثمان خان (ایک رن) بنا کر لوٹ گئے۔

محمد نواز (28 رنز) اور وکٹ کیپر خواجہ نافعے(26 رنز)  نے پاکستان کو ہدف کے قریب تک پہنچا دیا۔

پاکستان کو آخری اوور میں 20 رنز درکار تھے لیکن وہ نہ بنا۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہراسنگا نے تین اوورز میں 35 رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔
سری لنکا نے بارش سے متاثرہ میچ میں 12 اوورز میں 160 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان 147 بنا سکا۔
اتوار, جنوری 11, 2026 - 23:30
Main image: 

<p>سری لنکا کے دھننجایا ڈی سلوا &nbsp;11 جنوری، 2026 کو پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ کے دوران شاٹ کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی ہار، سری لنکا نے سیریز برابر کر دی


from Independent Urdu https://ift.tt/DhnubgV

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;