امن مذاکرات: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی فون پر بات چیت

News Inside

سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کی رات ایک بیان میں بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور ’طے شدہ مفاہمتوں پر عمل درآمد میں حاصل ہونے والی پیش رفت‘ کا جائزہ لیا۔

’دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مکالمے اور سفارتی حل کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں تاکہ خطے کے تمام ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔‘

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے زور دیا کہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے، سفارتی روابط برقرار رکھے جائیں اور مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ خطے میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے، مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے اور مثبت و پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے برگن سٹاک ریزورٹ میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہونے کے بعد تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری رہیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق ان کے خیال میں تکنیکی مذاکرات 29 یا 30 جون کو سوئٹزرلینڈ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روبیو نے کہا ’میرا خیال ہے تکنیکی مذاکراتی گروپ 29 یا 30 جون کو دوبارہ کام شروع کرے گا... اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو وہ دوبارہ سوئٹزرلینڈ جا رہے ہیں۔‘

مذاکرات کے پہلے دور کے ثالث پاکستان اور قطر نے بات چیت کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس کے مطابق تہران اور واشنگٹن کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ’60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے، جس سے مزید تکنیکی مذاکرات کے فوری آغاز کی بنیاد فراہم ہوئی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ’تمام امور پر تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن سٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔‘

اس مشترکہ بیان کے مطابق امریکہ اور ایران نے ’فریقین، جمہوریہ لبنان اور ثالث ممالک کی سہولت کاری کے ساتھ ایک ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔‘

بیان کے مطابق تہران اور واشنگٹن نے ’واقعات اور غلط فہمیوں سے بچنے اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے‘ کے لیے ایک مواصلاتی رابطہ قائم کیا ہے۔

عراقچی نے پاکستان اور قطر کی ثالثی سے حاصل ہونے والی ’نمایاں پیش رفت‘ کو سراہا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ مکالمے اور سفارتی حل کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں تاکہ خطے کے تمام ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
جمعرات, جون 25, 2026 - 06:45
Main image: 

<p style="direction:rtl">ایرانی وزارت خارجہ کی فراہم کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سات دسمبر، 2024 کو دوحہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
امن مذاکرات: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی فون پر بات چیت


from Independent Urdu https://ift.tt/NOIeS2p

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;