دوسرا ٹی ٹوئنٹی: صائم کی واپسی اور بابر کا ورلڈ ریکارڈ، جنوبی افریقہ ہار گیا

News Inside

پاکستان نے لاہور میں جمعے کی شب جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بولرز کی شاندار کارکردگی اور صائم ایوب کی فارم میں واپسی کی بدولت نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی کے لیے جتنا ضروری تھا کیونکہ راولپنڈی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن بالکل ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں پاکستان نے 111 رنز کا ہدف صائم ایوب کی فارم میں واپسی کی بدولت باآسانی 13ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

صائم ایوب طویل عرصے بعد اسی انداز میں دکھائی دیے جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 38 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے بابر اعظم بھی آخرکار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔ انہیں رویت شرما کے 4231 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے نو رنز درکار تھے۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گیے سلمان مرزا نے میچ میں اپنی شمولیت کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور چار اووروں میں صرف 14 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔

انہوں نے اننگز کے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر ان فارم بلے باز ریزا ہینڈریکس کو آؤٹ کیا جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

سلمان مرزا کے علاوہ فہیم اشرف نے چار، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ جو اب فائنل کی صورت اختیار کر گیا ہے کل یعنی یکم نومبر کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے 111 رنز کا ہدف صائم ایوب کی فارم میں واپسی کی بدولت باآسانی 13ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
جمعہ, اکتوبر 31, 2025 - 23:15
Main image: 

<p>صائم ایوب نے 31 اکتوبر کو لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری سکور کی (پاکستان کرکٹ/ فیس بک)</p>

type: 
SEO Title: 
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: صائم کی واپسی اور بابر کا ورلڈ ریکارڈ، جنوبی افریقہ ہار گیا


from Independent Urdu https://ift.tt/KP4fApZ

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;