آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز کا آخری میچ دلچسپ بنا دیا

News Inside

آسٹریلیا نے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں منگل کی شب پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لاہور میں کھیلا گیا تھا۔

لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو ایک بار پھر کم رنز پر روک بھی لیا مگر اس بار وہ خود بھی اس ہدف تک پہنچ نہیں پایا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جاش انگلس اور کیمرون گرین کی نصف سینچریوں کی بدولت 231 رنز سکور کیے۔

کیمرون گرین 53 اور جاش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ رینشا نے بھی 43 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کی اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ان کا ساتھ دینے والے حارث رؤف، پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے کریئر کا آغاز کرنے والے عرفات منہاس اور ابرار احمد نے دو، دو وکٹیں لیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس چھوٹے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز کوئی زیادہ اچھا نہیں تھا اور اوپنر معاذ صداقت صفر اور صاحبزادہ فرحان صرف تین رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم اور غازی غوری نے اننگز کو سنبھالا مگر زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور صرف 78 کے مجموعی سکور پر ہی پاکستان کی چھ وکٹیں گر گئی تھیں۔

ایسے میں واحد شاداب خان تھے جو آخر تک کریز پر موجود رہے اور ایک موقع پر ٹیم کو جیت کی امید بھی بندھا چکے تھے لیکن وہ ایسا کر نہ سکے۔

مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والے شاداب خان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ دینے والے عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔

اس طرح آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز کے آخری میچ کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز کے آخری میچ کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے۔
بدھ, جون 3, 2026 - 09:15
Main image: 

<p>پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 2 مئی 2026 کو لاہور میں کھیلا گیا (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز کا آخری میچ دلچسپ بنا دیا


from Independent Urdu https://ift.tt/JCqLQRV

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;